کشمیر انتظا میہ نے بدھ کے روز سری نگر کے تاریخی لال چوک میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار اور حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق کو نظر بند کرکے لبریشن فرنٹ کے بانی رکن اور سپریم لیڈر امان
اللہ خان کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
امان اللہ خان منگل کو پاکستان کے شہر راولپنڈی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔
لبریشن فرنٹ نے کل اعلان کیا تھا کہ مرحوم کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ بدھ کو سری نگر کے تاریخی لال چوک میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی ۔